بلاگ تلاش کریں

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

 


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)

رتی ریاست آسام میں ایک بڑے فضائی حادثے کے دوران بھارتی فضائیہ کا 'Antonov An-32' ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 5 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق یہ طیارہ ہفتے کے روز آسام کے علاقے جورہاٹ کے قریب معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے بعد میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں طیارے کا ملبہ اور دھویں کے گہرے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیوں کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت تقریباً 105 این-32 طیارے موجود ہیں، اور اس سے قبل 2019 میں بھی اروناچل پردیش کے قریب اسی ساخت کے ایک طیارے کے حادثے میں 13 افراد لقمہ اجل بنے تھے

کوئی تبصرے نہیں: